آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا۔

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کیلئے دورہ کریں گی۔
دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی فروری 2024 میں کھیلی جائے گی جبکہ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جیکولین فرنینڈس کیخلاف بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا

Wed Aug 17 , 2022
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا۔ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031