ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہل کار جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں میں کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں کوٹ اعظم میں بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قومی انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 22 سے 26 اگست تک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں پولیو مہم 24 اگست تک جاری رہے گی جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم 29 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ رواں برس پاکستان میں اب تک پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

بدھ اگست 17 , 2022
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا۔ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: