نارروال میں بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار، 90 لاکھ روپے برآمد

نارووال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرکے 90 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

ڈی پی او نارروال انور سعید کنگرہ کے مطابق کل دن 09:55بجے 15 پر بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی، ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی، واقع میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ چارج سنبھالتے ہی نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا، نارووال پولیس نے سائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہل کار جاں بحق

بدھ اگست 17 , 2022
پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں میں کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: