شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست کی کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی جبکہ شہباز گل کے وکلاء سلمان صفدر اور فیصل چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کیا جس کے بعد دلائل کا آغاز ہوا۔ دوران دلائل ‏شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے جنرل مرزا اسلم بیگ اور ایئر چیف مارشل اصغر خان کیس کا حوالہ دیا۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے فیصلہ آج دوپہر تین بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ

بدھ اگست 17 , 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔ اکبر ایس بابر نے اپیل میں فریق بننے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، ہائیکورٹ نے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: