شہنشاہ قوال اُستاد نصرت فتح علی خان کی آج 25 ویں برسی

کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے آج 25 برس بیت گئے۔

فیصل آباد کے معروف پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948کو پیدا ہوئے ۔ نصرت فتح علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال استاد فتح علی خان کے بیٹے اور استاد مبارک علی خان کے بھتیجے تھے ۔ ان کے والد تو چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر یا انجئینر بنیں مگر نصرت فتح علی خان اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے اور پھر انہوں نے اپنے آبائی فن کوکمال عروج پر پہنچا دیا ۔

صرف سولہ برس کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا۔ انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں یادگار غزلیں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے جن میں "میراپیغام پاکستان "سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر تھے جنہوں نے اپنی آوازکے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کو متعارف کروایا ۔

استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’، ’میرا پیا گھر آیا“ اور ’میری زندگی ‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کومتعارف کروایاان کی جادوئی آواز سامعین پر وجد طاری کردیتی تھی یہی وجہ تھی کہ ان کی قوالی سے بے شمار غیر مسلم مسلما ن ہوئے ۔

استادنصرت فتح علی خان نے پاکستان میوزک انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی موسیقی کا جادو جگایا ۔ بین الاقوامی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ“ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔

انہیں بطورقوال کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ان کی قوالی پر کتابیں بھی لکھی گئیں جبکہ جاپان میں 1992میں’ شہنشاہ قوالی’کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اورانہیں "گانے والے بدھا "کے لقب سے نوازا گیا ۔

استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کولندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

صوفی اورکلاسیکل موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں نام کمانے والے اس بادشاہ کی یادان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ رہے گی ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،آج بروز سوموار بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

منگل اگست 16 , 2022
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.35 ڈالر کم ہوکر 93.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4.23 ڈالر کمی کے بعد 87.86 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: