مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی: 41 افراد ہلاک ، 45 زخمی

قاہرہ: مصر کے ایک گرجا گھر میں لگنے والی آگ کے باعث 41 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ گرجا گھر دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے روئٹرز کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ ابو سفائن Abu Sifine نامی گرجا گھر قاہرہ کے انتہائی پر رونق علاقے Imbaba میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

گرجا گھر میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی بنیادی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے اس ضمن میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے لیکن علاقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کہا جا سکتا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔

قاہرہ پولیس حکام کے حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ گرجا گھر میں اتوار کی صبح اس وقت لگی جب وہاں ہفتہ واراجتماع تھا جس میں کم ازکم پانچ ہزار افراد شریک تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہنشاہ قوال اُستاد نصرت فتح علی خان کی آج 25 ویں برسی

منگل اگست 16 , 2022
کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے آج 25 برس بیت گئے۔ فیصل آباد کے معروف پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948کو پیدا ہوئے ۔ نصرت فتح […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: