سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جمع کرائے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض کی تجدید پر رضامندی ظاہر کردی۔ جس سے پاکستان کو اپنے گرتے ہوئے غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ رپورٹ بلومبرگ اور فنانشل ٹائمز نے پیر کو شائع کی ہے۔

دونوں جرائد نے اس معاملے سے باخبر افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ ماہانہ 10 کروڑ ڈالر 10 ماہ تک فراہم کریگی، یہ امداد اضافی معاونت کے طور پر دی جائے گی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ کا رواں ہفتے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اپنے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کرنے کا ارادہ ہے۔
قرضوں کی ری فنانسنگ کی اطلاعات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر ہونیوالی بات چیت کے بات سامنے آئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو اتوار کے روز شہباز شریف نے فون کیا تھا، جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ و تاریخی تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی: 41 افراد ہلاک ، 45 زخمی

منگل اگست 16 , 2022
قاہرہ: مصر کے ایک گرجا گھر میں لگنے والی آگ کے باعث 41 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ گرجا گھر دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے روئٹرز کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ ابو سفائن Abu Sifine نامی گرجا گھر قاہرہ کے انتہائی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: