کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی

اسلام آباد: برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کار کردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سلور میڈلسٹس زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹس کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔

محمد آصف زمان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب رکھیں گے اور انہیں انعامات سے نوازیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 50 لاکھ، سلور میڈل والوں کو 20 اور برانز میڈل حاصل کرنے والوں کو 10 لاکھ انعام دے رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہوم پاکستان خبریں پاکستانبھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل

منگل اگست 16 , 2022
دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔ بھارت نے دریائے راوی میں اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ سیلابی ریلہ […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: