یومِ آزادی پر پاکستان کی مقامی سطح پر تیار ہونے والی پہلی الیکٹرک کار متعارف

غیر منافع بخش تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن کی طرف سے مقامی ماہرین تعلیم اور صنعت کاروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک کار ‘نور-ای 75’ کی کراچی میں ایک تقریب میں رونمائی کی گئی۔

ڈائس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 نشستوں والی ہیچ بیک کی تیز رفتار کار 127 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلے گی، جو 2024 کے آخر میں مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق گاڑی مکمل چارج ہونے میں 8 گھنٹے لیتی ہے، جس کے بعد یہ 210 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

ڈائس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے اس کار کو پاکستان کی معیشت اور عام آدمی کی بھلائی کے لیے گیم چینجر قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کار موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کو ناقابل تجدید ایندھن کی کھپت سے بچا کر ماحولیات کے تحفظ میں مدد دینے میں غیر معمولی کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ جبکہ موجودہ پروٹو ٹائپ 5 سیٹوں والی ہیچ بیک کا ہے اس لیے فاؤنڈیشن نے ایک سیڈان اور ایک چھوٹی ایس یو وی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا۔

گاڑی کی قیمت کیا ہوگی؟
گاڑی کی قیمت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ اسی سطح میں ہونڈا ای 40 ہزار ڈالرز اور نسان لیف کی قیمت 35 ہزار ڈالرز ہے لیکن اس گاڑی کی قیمت ان سے بہت کم ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب گاڑی 2024 کے آخر میں متعارف کرائی جائے گی تو اس کے 60 فیصد پارٹس مقامی سطح پر تیار کیے جائیں گے لیکن بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق بعد میں یہ 80 فیصد ہو جائے گا۔

انہوں نے اس سنگ میل کے حصول میں مدد کرنے پر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی، نیشنل کالج آف آرٹس، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، امریلی اسٹیلز، پی ایس جی اور کرڈسن ایلومینیم کا شکریہ ادا کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کا یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد پر اعتراض

Tue Aug 16 , 2022
قومی اسمبلی میں پیر کو ہونے والی اجلاس میں اکثر نشستیں خالی نظر آئیں جس کی وجہ سے اسمبلی کی کارروائی متاثر ہوئی جہاں اجلاس کی کارروائی کے دوران ملک کے معاشی بحران اور سیلاب سے تباہی کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031