شیاؤمی 12 ٹی پرو میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

خبریں ہی کہ چینی موبائل کمپنی ’شیاؤمی‘ اپنی آنے والے فون ’12 ٹی پرو‘ میں پہلی بار 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔

اب تک شیاؤمی ہی وہ کمپنی ہے جس نے اپنے فون میں سب سے طاقتور یعنی 108 میگا پکسل کیمرا متعارف کرایا ہے، تاہم یہ کمپنی اپنے لیے ایک نیا اعزاز حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔

خبریں ہیں کہ کمپنی رواں برس کے اختتام تک متعارف کرائے جانے والے اپنے فون ’12 ٹی پرو‘ میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل 200 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرائے گی۔

کمپنی کے تیار ہونے والے فون سے متعلق لیک ہونے والی معلومات کے مطابق ’12 ٹی پرو‘ کا ڈیزائن کمپنی کے ریڈمی برانڈ کے فون ’کے 50 الٹرا‘ کی طرح ہوگا اور بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے۔

نئے موبائل میں اسنیپ ڈریگن کی چپ جب کہ اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم سمیت دوسرے سسٹم کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی 200 میگا پکسل کے کیمرے میں کس کمپنی کی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی، اس سے قبل اسی کمپنی نے 108 میگا پکسل کے کیمرے میں سام سنگ کی ٹیکنالوجی استعمال کی تھی۔

اس سے قبل اسی حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شیاؤمی کا 200 میگا پکسل کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل تصاویر کھینچے گا اور پکسل سائز 1.28 یو ایم ہوگا۔ اس وقت 108 میگا پکسل کیمرا سنسر 2 ایکس یا 3 ایکس لوس لیس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 200 میگا پکسل کیمرا ممکنہ طور پر 16K ویڈیو (133 میگا پکسل) ریکارٖڈ کرسکے گا تاہم اس سپورٹ کے لیے درکار پراسیسر ابھی دستیاب نہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یومِ آزادی پر پاکستان کی مقامی سطح پر تیار ہونے والی پہلی الیکٹرک کار متعارف

Tue Aug 16 , 2022
غیر منافع بخش تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن کی طرف سے مقامی ماہرین تعلیم اور صنعت کاروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک کار ‘نور-ای 75’ کی کراچی میں ایک تقریب میں رونمائی کی گئی۔ ڈائس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031