کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرتعمیر عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی 25 سالہ وریام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ ملبے تلے کسی کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔زخمیوں کی شناخت 30 سالہ ناصر،20 سالہ صغیر،24 سالہ راشد، 27 سال قیوم، 20 سالہ محمد سلیم ، 17 سالہ آکاش اور34 سالہ امیر کے نام سے ہوئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شیاؤمی 12 ٹی پرو میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

Tue Aug 16 , 2022
خبریں ہی کہ چینی موبائل کمپنی ’شیاؤمی‘ اپنی آنے والے فون ’12 ٹی پرو‘ میں پہلی بار 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔ اب تک شیاؤمی ہی وہ کمپنی ہے جس نے اپنے فون میں سب سے طاقتور یعنی 108 میگا پکسل کیمرا متعارف کرایا ہے، تاہم […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031