ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 459 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق وبا سے متاثرہ 172 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.54 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والے اعداد شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 882 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 68 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ شرح 7.71 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ بہاولپور میں 186 میں سے 13 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 6.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

میرپور میں 117 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 7 مریضوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ میرپور میں کورونا کی شرح 5.98 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 2987 ٹیسٹوں میں سے 174 مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 5.83 فی صد رہی۔ پشاور میں 453 ٹیسٹوں میں سے 26 مثبت آئے اور کورونا متاثرین کی شرح 5.74 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق

منگل اگست 16 , 2022
لاہور: ملتان سکھر موٹروے پر سلیپر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے 20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: