پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بج کر ایک منٹ تک بینچ مارک ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ میں 473.67 پوائنٹس یا 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 331.24 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز میں ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) اور سعودی عرب کی جانب سے مزید تعاون کی یقین دہانی سمیت دیگر مثبت پیش رفت سامنے آنے کے بعد نظر آرہے ہیں۔

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ روپے کی قدر میں بحالی، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی اطلاعات اور سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج میں مزید اضافے کو قرار دیا۔

انہوں نے مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے اعلان کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹنٹ کو بھی قرار دیا۔

آئی ایم ایف سے لیٹر آف انٹینٹ موصول
وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈان کو بتایا تھا کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول ایگریمنٹ اور میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فِسکل پالیسیز کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے جمعہ کے روز لیٹر آف انٹینٹ موصول ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ لیٹر آف انٹینٹ سے متعلق کارروائی جا رہی ہے، جلد ہی اس پر دستخط کر کے اس کو واپس آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا اور معاہدے کی منظوری کے لیے رواں ماہ کے آخر میں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے منتظر ہیں۔

آئی ایم ایف نے 29 اگست کو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جائے گی جس میں رواں ماہ کے اختتام سے قبل تقریباً ایک ارب 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری شامل ہے۔

یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے مالی تعاون میں 4 ارب ڈالر جاری کرنے کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پروگرام کی منظوری کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے مسلسل کم ہونے والے ذخائر میں اضافے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے، فواد چوہدری

پیر اگست 15 , 2022
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ یہ ظلم کی انتہا ہے جو شہباز گل کے ساتھ ہو رہا ہے لیکن یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: