راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل

راولپنڈی: تھانہ چونترہ میں گھریلو جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکی اور اس کے والدین کو قتل کردیا۔

نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے میں تہرے قتل کی سنگین واردات ہوئی ہے۔ ڈھلیال گاؤں میں گھریلو تنازع پر 16 سالہ لڑکی اس کی والدہ اور اس کے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 48 سالہ نصرت بیگم نے جہلم سے تعلق رکھنے والے ثقلین ارشد سے تیسری شادی کر رکھی تھی۔ نصرت بی بی اپنے تیسرے شوہر ثقلین اور سولہ سالہ بیٹی اقراء کے ساتھ اپنے پہلے خاوند شبیر ریاض مرحوم کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں اس کا داماد شہزاد عرف شادا بھی موجود تھا۔
شبیر ریاض کے گھر گھریلو معاملات پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ تلخ کلامی پر شہزاد عرف شادا اور اس کے ساتھ دو اور نامعلوم افراد نے فاٸرنگ شروع کردی۔ فاٸرنگ سے اقراء، نصرت بی بی اور ثقلین جاں بحق ہوگئے۔

تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی۔

سی سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی اور ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ ایس ڈی پی او صدر کاظم نقوی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ موقع سے شواہد جمع کیے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پیر اگست 15 , 2022
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بج کر ایک منٹ تک بینچ مارک ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ میں […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: