پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ

جنوبی کوریا: دنیا بھر میں ماردھاڑ سے مقبول ہوتے ہوئے گیم پب جی نے کئی ماہ قبل اپنے مفت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے یومیہ 80 ہزار نئے کھلاڑی اس سے وابستہ ہو رہے اور 214 روز میں کل ایک کروڑ 70 لاکھ یوزر اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

اس سال جنوری میں پب جی نے مفت گیم کھیلنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ کئی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم نے بھی اپنی سہولیات مفت میں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

پب جی کے بعد فال گائز نامی گیم نے بھی اسی برس جون میں مفت کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ تمام کمپنیوں کا اصل ہدف یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہوسکیں۔ اسی طرح ایپکس لیجنڈز اور ڈیسٹنی ٹو نے بھی لائیو اسٹریم پر رقم ہٹا دی تھی۔
تاہم اس کا زبردست فائدہ پب جی کو بھی ہوا جس کے بعد حیرت انگیز طور پر گیمرز کی تعداد بڑھ گئی جو 80 ہزار افراد یومیہ کے برابر ہے۔ تاہم ان میں بھی باقاعدگی سے گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد کم ہے۔ ان سب کے باوجود سال کی پہلی سہ ماہی میں پب جی کی آمدنی 20 فیصد بڑھی ہے۔ یوں پب جی عالمی سطح پر اب بھی دوسرا بڑا آن لائن گیم پلیٹ فارم بھی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیر اگست 15 , 2022
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7روپے اور مٹی کا تیل 2روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: