چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا

لندن: ایڈنبرا کے چڑیا گھر کی سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی نے شکار کرلیا جس کے بعد وہاں کا عملہ شدید اداس ہے۔

مسز وولووز نامی پینگوئن کی عمر 35 برس تھی اور اچانک اس کی حدود میں ایک جگہ کھلی رہنے سے بھوکی لومڑی وہاں پہنچی اور اس نے بہت آسانی سے پینگوئن کو مار ڈالا ہے، تاہم دیگر پینگوئن خیریت سے ہیں۔

ایڈنبرا چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں پینگوئن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا تھا لیکن پھر بھی بعض خطرات موجود رہتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ایسا ہوا۔ اب پینگوئن کی حدود مزید محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس چڑیا گھر میں یورپ کا سب سے بڑا پینگوئن گھر ہے جسے ’پینگوئن راک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں تین اقسام کی 100 پینگوئن موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق وہ مادہ پینگوئن کو فراموش نہیں کرسکتے جو بہت سرگرم تھی اور اپنا ایک خاص مزاج بھی رکھتی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال

Mon Aug 15 , 2022
وٹاوہ: انسانی آنکھ کا قرنیہ متاثر ہوجائے تو بینائی زائل بھی ہوسکتی ہے۔ اب ٹشو انجینیئرنگ کی بدولت خنزیر کی تبدیل شدہ جلد سے قرنیہ بنا کر انسانوں میں منتقل کیا گیا تو تمام افراد کی بینائی جزوی یا کلی طور پر بحال ہوگئی۔ اس طبی کارنامے کو اس ضمن […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031