اداکارہ کرن تعبیر کو 12 سال کے انتظار کے بعد رحمت مل گئی

کراچی: پاکستان کی مشہوراداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے’۔

اداکارہ نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ‘الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں’۔

اداکارہ نے اپنی ننھی پری کا نام’ایزا حمزہ ملک ‘ رکھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا

Mon Aug 15 , 2022
لندن: ایڈنبرا کے چڑیا گھر کی سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی نے شکار کرلیا جس کے بعد وہاں کا عملہ شدید اداس ہے۔ مسز وولووز نامی پینگوئن کی عمر 35 برس تھی اور اچانک اس کی حدود میں ایک جگہ کھلی رہنے سے بھوکی لومڑی وہاں پہنچی […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031