بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان فرح شاہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی جنگ پر ہم بیرونی سازش کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت پر ہماری زبانیں بند ہوجانی چاہئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کی جنگ پر ہم بیرونی سازش کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت پر ہماری زبانیں بند ہوجانی چاہئیں، ہم سب ڈس انفارمیشن کا حصہ بنے ہوئے ہیں حالاں کہ ہم محب وطن ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور ملک سے پیار کرتے ہیں۔

فرح شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ یہ وقت رنجش کو بھلا کر متحد ہونے کا ہے، مل کر بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہے، سازش ہو رہی ہے کہ پاکستان کو توڑ دیا جائے، وزیراعلیٰ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیاں پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کے اداروں پر انگلی اٹھائے برداشت نہیں کریں گے، پاک فوج کے ہیروز پر ہماری جان قربان ہے، کور کمانڈر جنرل سرفراز انسانیت کا نمونہ تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن اور نظریاتی سرحد کی بھی محافظ ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اداکارہ کرن تعبیر کو 12 سال کے انتظار کے بعد رحمت مل گئی

پیر اگست 15 , 2022
کراچی: پاکستان کی مشہوراداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔ کرن تعبیر نے انسٹاگرام […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: