کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر 1.90روپے کمی سے 213.59 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 547 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100انڈیکس بڑھ کر 43400 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔