نشتر میڈیکل یونیورسٹی، بھارتی پرچم لہرانے کی وڈیو وائرل

ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ ایونٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے اور بھارتی گیت چلانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین سیخ پا، ایونٹ چند ہفتے قبل ہوا جس میں میڈیکل تعلیمی ادارے کے طلبا نے خاکہ پیش کیا، معاملے پر مکمل چھان بین کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، یونیورسٹی میں ٹیبلو پیش کیا گیا جس میں کرداروں نے بھارتی پرچم تھام رکھا ہے اور اسے لہرایا جا رہا ہے جبکہ بیک گراونڈ میں بھارتی فلمی گیت اور وندے ماترم چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے نیچے سرکاری تعلیمی ادارے میں بھارتی پرچم لہرانا اور وندے ماترم چلانا نہایت غلط ہے۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے جو وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے متعلق وضاحت ضروری ہے کہ یہ ایونٹ تین ہفتے قبل منعقد کرایا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس ایونٹ کے دوران مختلف سرکاری و نجی میڈیکل اداروں کے طلبا و طالبات نے اپنے خاکے پیش کیے انہی میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے وائرل ویڈیو میں دکھایا خاکہ پیش کیا گیا جس میں دیگر ممالک کی ثقافت دکھانے کیلئے ایک ٹیبلو پیش کیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت

پیر اگست 15 , 2022
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے محمد بن سلمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے بات چیت میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی نائب […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: