میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل وزیر اعظم کے تشکیل کردہ جرگے کے مذاکرت کامیاب کے بعد ختم کر دیا گیا۔

جرگے نے پارلیمانی کمیٹی کو 15 دن کا وقت دے دیا، اس دوران اتمنزائی قوم کا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا، پارلیمانی کمیٹی ممبران نے 6 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو منا لیا،مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائل کے جتنے مسئلے و مشکلات ہیں وزیراعظم کے سامنے رکھ کر اس کا حل نکالا جائے گا۔

شمالی وزیرستان کے عمائدین و مشران نے کامیاب مذاکرات کے بعد کئی دن سے بند پاک افغان بنوں میرانشاہ شاہراہ اور تمام کاروباری مراکز کو 15 دنوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔
جرگے کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جرگے کی پوری کوشش ہوگی کہ 15 دنوں کے اندر اندر قبائل کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک ہیں، ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہر صورت اس کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی اسکالرز کے لیے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کا ایوارڈ

Sat Aug 13 , 2022
کراچی: جامعہ کراچی کے احاطے میں واقع انٹرنیشنل سینٹر برائے حیاتیاتی و کیمیائی علوم (آئی سی سی بی ایس) سے وابستہ ذیلی ادارے، ڈاکٹر پنجوانی مرکز برائے سالماتی ادویہ (پی سی ایم ڈی) کے اسکالرز نے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے تحت اپنی تحقیق پر پال ڈیوڈلے وائٹ ایوارڈ جیتا […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031