فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے جس میں چیرمین پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات و اسٹیٹ مینٹس طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے عمران خان کو مطلوبہ ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اکاؤنٹس سے نکلوائی گئی رقوم کا ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دہ گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کرکے تفصیلات طلب کی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

Sat Aug 13 , 2022
میران شاہ: شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل وزیر اعظم کے تشکیل کردہ جرگے کے مذاکرت کامیاب کے بعد ختم کر دیا گیا۔ جرگے نے پارلیمانی کمیٹی کو 15 دن کا وقت دے دیا، اس دوران […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031