نیویارک میں گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ

مغربی نیویارک میں نامعلوم شخص نے گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ‘ کے مطابق سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔

خبررساں ادارے کے رپورٹر کے مطابق ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے اسٹیج پر دھاوا بولا اور سلمان رشدی پر گھونسوں کی بارش کردی۔ بعدازاں انتظامی حکام نے سلمان رشید کو حملہ آور سے بچایا۔

نیویارک پولیس نے بتایا کہ سلمان رشدی کی ‘گردن پر چھری کا زخم‘ ہے لیکن ان کی حالت کے بارے میں تسلی بخش جواب دینا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ سلمان رشدی کی کتاب گستاخانہ کتاب پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے۔ رہنما آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔

سلمان رشدی کو مارنے والے کے لیے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام بھی ہے۔ ایران کی حکومت طویل عرصے سے آیت اللہ خمینی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے لیکن سلمان رشدی مخالف جذبات برقرار ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

ہفتہ اگست 13 , 2022
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے جس […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: