شہباز گل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب طلب کرلیا۔

شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں: جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد، شہباز گل کو جیل بھیج دیا گیا

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قومی ون ڈے اسکواڈ کے نیدرلینڈز میں ڈیرے

ہفتہ اگست 13 , 2022
لاہور: قومی ون ڈے اسکواڈ نے نیدرلینڈز میں ڈیرے ڈال دیے۔ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز کیلیے قومی اسکواڈ نیدر لینڈز پہنچ گیا، کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورسے علامہ اقبال ایئرپورٹ […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: