آنسوؤں سے کینسر کی تشخیص کرنے والے اسمارٹ لینس

لاس اینجلس: سائنس دانوں نے ایسے اسمارٹ لینسز ایجاد کیے ہیں جو آنسوؤں میں موجود کیمیکلز کی شناخت کر کے ابتدائی اسٹیج کے کینسر کی تشخیص کرسکتے ہیں۔

اس آلے کی تخلیق سے متعدد اقسام کے امراض کی تشیخص کے لیے کم لاگت والے اسکرین پروگرامز کی ابتداء ہو سکتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے ایگزوسومز نامی ٹرانسپورٹرز کو پکڑتے ہیں۔ یہ باریک بلبلوں کے جیسے پیغام رساں ہمارے خون، لعاب، پیشاب اور آنسو کے خلیوں میں موجود ہوتے ہیں اور ان کی سطح پر بھرپور پروٹین ہوتے ہیں جن میں سے کچھ سرطان، وائرل انفیکشن یا زخم سے متاثر ہوتے ہیں۔
یہ ایگزوسومز رسولیوں کو قابو کرنے، ان کے نمو پانے اور ان کو پھیلنے سے روکنے میں اثر انداز ہوسکتا ہے جو مزید مخصوص اور مؤثر علاج کے لیے امید کی کرنیں روشن کررہےہیں۔

علاج میں جلدی کینسر سے بچاؤ کی شرح میں ڈرامائی اضافہ کرتی ہے جبکہ ہر ماہ علاج کے بغیر اموات کی شرح 10 فی صد تک بڑھ جاتی ہے۔

امریکا کے ادارہ برائے بائیو میڈیکل اِنوویشن کے پروجیکٹ لیڈر پروفیسر علی خادم حسینی کا کہنا تھا کہ یہ لینس انسانی جسم میں موجود ایگزوسومز کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ یہ لینس ان خلیوں میں پروٹینز کی سطحوں کے ظاہر سےان کے درمیان تفریق کر سکتے ہیں۔

اس لینس میں مائیکرو چیمبرز میں اینٹی باڈیز ہیں جن سے ایگزوسومز جا کر چپک جاتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

5 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا

Sat Aug 13 , 2022
کراچی: ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ایف بی آر کراچی نے 4 بینک کھاتوں کی مشکوک ٹرانزیکشن کی نشاندہی کرتے ہوئے بینک کھاتوں کے ذریعے 5 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ایف بی آر کراچی آصف ابڑو نے ایکسپریس کو […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031