گرمی اور خشک سالی سے 200 سال پرانا درخت پھٹ پڑا

اوریگون: عالمی حدت اور خشک سالی کا ایک اور خوفناک نتیجہ امریکا میں اس وقت سامنے آیا کہ جب ایک 200 سالہ درخت مسلسل گرمی اور حدت کے باعث چٹخ گیا جسے درخت کا پھٹنا کہا جاسکتا ہے۔

پورٹ لینڈ میں مسلسل سات روز سے ہیٹ ویو کا راج تھا اور درجہ حرارت 95 درجے فارن ہائٹ (35 درجے سینٹی گریڈ) رہا اور ایسٹ مورلینڈ کے علاقے میں خشک سالی بھی شدید تھی جس کی وجہ سے 200 سال قدیم شاہ بلوط کا درخت خشکی سے پھٹ پڑا اور بجلی کے تار متاثر ہونے سے بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔

درخت سے شاخ کا ایک موٹا ٹکڑا گرگیا جس کا وزن 30 ہزار پونڈ بتایا جارہا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔ تاہم لوگ حیران ہیں کیونکہ یہ ایک تندرست درخت تھا اور تاریخی اہمیت کی بنا پر اس کا خیال بھی رکھا جارہا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پورٹ لینڈ کی تاریخ کی یہ سب سے شدید گرمی کی لہر تھی جو مسلسل سات روز تک جاری رہی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرمی کی شدید لہر انسانوں کے ساتھ ساتھ شجر کے لیے بھی تباہ کن ہوسکتی ہے۔

درختوں کے ایک ممتاز ماہر مائیکل جولِف نے تصدیق کی ہے کہ گرمی کی وجہ سے درخت تباہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق شدید حرارت نے درخت کے اندرونی ساخت کو بہت متاثر کیا۔ درخت کے ٹشو (بافتوں) میں گیس جمع ہوگئی اور ان کے زور سے وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ اگرچہ یہ ایک کمیاب واقعہ ہے لیکن ایسا ہونا عین ممکن ہے۔

دوسری جانب درخت کے ٹھوس وجود اور وزن کو بھی اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کے درخت گرمی سے اسی صورتحال سے گزرسکتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بستر پر لیٹے رہنے والے مریضوں کوجسمانی ناسور سے بچانے والے سینسر تیار

ہفتہ اگست 13 , 2022
آسٹریلیا: مسلسل بستر تک محدود رہنے والے مریضوں کی کمراور رانوں کے پچھلے حصے پر گہرے زخم اور ناسور (بیڈ سور) بن جاتے ہیں جنہیں اب ٹیکنالوجی کی مدد سے روکا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں روشنی خارج کرنے والے آپٹیکل فائبر سینسر بنائے گئے ہیں جو ان مریضوں کی […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: