ویوو کا مڈ رینج وائے 77 ای متعارف

چینی موبائل کمپنی نے اپنی مقبول وائے سیریز کا مڈ رینج فائیو جی فون ’وائے 77 ای‘ متعارف کرادیا۔

کمپنی نے وائے سیریز کے اسی فون کو چین اور ملائیشیا پہلے ہی متعارف کرایا تھا مگر جو ماڈیول دیگر ممالک میں پہلے پیش کیا گیا تھا وہ دنیا بھر میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔

لیکن اب کمپنی نے ’وائے 77 ای‘ کو فائیو جی سپورٹ، مختلف فیچرز اور اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کردیا، جسے مڈ رینج کا بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

’وائے 77 ای‘ میں کمپنی نے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 13 میگا پکسل وائڈ اینگل فیچرز کے ساتھ کا دیا گیا جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

تحریر جاری ہے‎

موبائل کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں وہ تمام فیچرز دیے گئے ہیں جو بڑے بجٹ کے فون میں شامل کیمروں میں ہوتے ہیں۔

فون کو 8۔6 انچ کی اولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں ڈائمنسٹی 810 کی چپ جب کہ ایںڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے حامل موبائل میں 18 واٹ کا ٹائپ سی چارجر دیا گیا ہے اور اسے تین مختلف جی بی ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

’وائے 77 ای‘ کو 6، 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فونز کی کم سے کم قیمت 40 ہزار روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 55 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گرمی اور خشک سالی سے 200 سال پرانا درخت پھٹ پڑا

ہفتہ اگست 13 , 2022
اوریگون: عالمی حدت اور خشک سالی کا ایک اور خوفناک نتیجہ امریکا میں اس وقت سامنے آیا کہ جب ایک 200 سالہ درخت مسلسل گرمی اور حدت کے باعث چٹخ گیا جسے درخت کا پھٹنا کہا جاسکتا ہے۔ پورٹ لینڈ میں مسلسل سات روز سے ہیٹ ویو کا راج تھا […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: