وزیراعلی بلوچستان کی قونصلیٹ میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات امریکی سفیر کی خصوصی دعوت پر امریکی قونصلیٹ میں ہوئی ۔ وزیراعلی نے امریکی سفیر کو معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات و مواقعوں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دنیا کے سامنے کھول دیا، ریکو ڈک معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی بہترین مثال اور حکومتی پالیسی کی کامیابی ہے، خواہش ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
امریکی سفیر نے حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کے فروغ کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈک معاہدہ اہم پیش رفت ہے جس سے دیگر بین الاقوامی سرمایہ کمپنیاں بلوچستان کی جانب راغب ہونگی، امریکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا، بلوچستان کے مختلف شعبوں میں امریکی شراکت داری قائم کی جائے گی۔

ملاقات میں بلوچستان میں بارشوں سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے امریکی سفیر کو سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

امریکی سفیر نے بارشوں سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، بلوچستان حکومت کے ساتھ بھی کام کر نے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی؛ اشیا سازی میں اضافہ، برآمدات میں تیزی کا رجحان رہا، اسٹیٹ بینک

ہفتہ اگست 13 , 2022
کراچی: اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2022 کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 22 کی پہلی ششماہی کے تناظر میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی ایل ایس ایم) میں وسیع البنیاد اضافہ دیکھا گیا، برآمدات میں تیزی کا رجحان […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: