لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے فاسٹ فوڈ کی دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا، ایف آئی آر میں تین مرکزی ملزمان سمیت دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔

گرفتار ملزمان میں مصطفٰیٰ، ہیرو گجر اور طاہر گجر شامل ہیں۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ساری رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے، ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا، سینیئر افسران ساری رات فیلڈ میں رہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی۔

لاہور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور شواہد کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس اور ایس پی کینٹ کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع

Sat Aug 13 , 2022
پشاور / لاہور: جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آغاز پر پشاور قصہ خوانی بازار میں ہونے والے مرکزی مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں کہا ہے حکومت ہر روز غریب عوام […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031