بحریہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں

کراچی: شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپرموجود دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے سے پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

ٹروپیکل سائیکلون سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر دباؤ کا علاقہ شدت اختیارکرکے ایک ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار50سے55کلومیٹرفی گھنٹہ ہے، ڈپریشن کراچی سے تقریباً 260 کلومیٹر جنوب،جنوب مشرق اور ٹھٹھہ سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے۔

محکم موسمیات کے مطابق یہ موسمی نظام شروع میں شمال مغربی سمت اور پھر مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے،پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو اس ڈپریشن سے کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹروپیکل سائیکلون سینٹر کراچی اس سسٹم کی مسلسل نگرانی کررہا ہے، اگلے3روز کے دوران سمندری حالات انتہائی غیرہمواراورخراب رہیں گے،سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کو 14اگست تک سمندرمیں محتاط رہنے کے مشورہ سمیت ،تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزم گرفتار

ہفتہ اگست 13 , 2022
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فاسٹ فوڈ کی دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا، ایف آئی آر میں تین مرکزی ملزمان سمیت […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: