کان کی بیماریاں شناخت کرنے والا ہیڈ فون

نیویارک: آج کے جدید دور میں ہم سب بلیو ٹوتھ ایئر بڈز عام استعمال کر رہے ہیں۔ اب ایک کمپنی نے خاصل طبی مقاصد کے لیے ایئر بڈز بنائے ہیں جو کار کے اندر معمولی سرسراہٹ خارج کرکے بہت مؤثر انداز میں کان کے امراض سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

ایئربڈز کو ’ایئرہیلتھ‘ سسٹمز کا نام دیا گیا ہے اور جب انہیں کان سے لگایا جاتا ہے تو ان سے ہلکی سی آواز خارج ہوتی ہے جو کان کے اندر سفر کرتی ہوئی طبلِ گوش (ایئرڈرم) تک پہنچتی ہے۔ اس دوران اندرونی تھرتھراہٹ اور آواز کے سفر سے کان کی اندرونی ساخت بھی سامنے آجاتی ہے۔

یہ ڈیٹا اندونی اسمارٹ فون تک پہنچتا ہے اور وہاں سے ایک ڈیپ لرننگ آن لائن پلیٹ فارم پر جاتا ہے۔ یہاں مصنوعی ذہانت اور دیگر مثالوں سے تمام ڈیٹا کا جائزہ لیا جاتا ہے اور سافٹ ویئر بتاتا ہے کہ کان کے اندر کون سی ممکنہ خرابیاں یا مرض ہوسکتا ہے؟َ

ماہرین کے مطابق کان میں تین عام اقسام کے مختلف امراض بار بار رونما ہوتے ہیں، اول ان میں کان کے میل کی وجہ سے بندش، طبلِ گوش یا ایئرڈرم کا پردہ پھٹ جانا اور سوم ’اوٹوٹِس میڈیا‘ نامی عام انفیکشن شامل ہے جو کان کی اندرونی جیومیٹری کو تبدیل کردیتے ہیں اور آواز کا سفر اسے 82 فیصد درستی سے پکڑ لیتا ہے۔

اگلے مرحلے میں اسے 92 افراد پر آزمایا گیا تو ایئربڈز کی آواز سے 27 افراد تندرست قرار پائے، 22 افراد کے طبلِ گوش متاثر تھے، 18 افراد کان کے میل کی بندش سے متاثر تھے اور کل 25 مریض اوٹوٹس میڈیا کے شکار تھے۔

اسے جامعہ بفیلو کے سائنسداں زین پینگ اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں بزرگ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان میں انفیکشن یا بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ اس طرح یہ دنیا کے پہلے ہیڈفون ہیں جو کان کی صحت پر مسلسل نظر رکھتے ہیں اور بیماریوں سے خبردار کرتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب پولیس کا جوہرٹاؤن لاہور میں لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

ہفتہ اگست 13 , 2022
لاہور: پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نا تھے۔ نیوز کے مطابق 25 مئی کو پیش آئے پرتشدد واقعات کے حوالے سے پولیس نے مسلم ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے گھر […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: