تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟ اداکارہ نے برطانوی اخبار پر مقدمہ کردیا

بغداد: نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی جریدے’ اکنامسٹ ‘ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر کو فوٹو شاپ کر کے انہیں موٹا دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس جریدے نے جولائی کی اواخر میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس کی ہیدلائن تھی ’’عرب دنیا میں خواتین مردوں سے زیادہ موٹاپے کا شکار کیوں ہوتی ہیں“ اور اس تحریر میں ایناس طالب کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈالر کے ریٹ میں مزید 3.09 روپے کی کمی

Fri Aug 12 , 2022
کراچی: مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگئے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کسی بھی وقت معاہدے پر دستخط ہونے کی اطلاعات زیرگردش ہیں جسکی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031