پروگرام بحالی کیلیے آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی کا خط موصول

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔

مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگئے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یہ دنیا کا واحد مصدقہ زہریلا پرندہ ہے

جمعہ اگست 12 , 2022
پاپوا نیو گنی: سائنسدانوں نے پرندوں کی دنیا میں ایک ایسا طائر دریافت کیا ہے جس کے زہریلے ہونے کی سائنسی تصدیق ہوچکی ہے۔ پاپوا نیوگِنی اور انڈونیشیا جزائر پر عام پائے جانے والے پرندے کا پورا نام ’ہوڈڈ پیٹوہوئی‘ ہے جو واحد زہریلا پرندہ قرار پایا ہے۔ دلچسپ بات […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: