لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے فاسٹ فوڈ کی دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا، ایف آئی آر میں تین مرکزی ملزمان سمیت دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔

گرفتار ملزمان میں مصطفٰیٰ، ہیرو گجر اور طاہر گجر شامل ہیں۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ساری رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے، ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا، سینیئر افسران ساری رات فیلڈ میں رہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی۔

لاہور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور شواہد کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس اور ایس پی کینٹ کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پروگرام بحالی کیلیے آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی کا خط موصول

جمعہ اگست 12 , 2022
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: