پاکستان نیوی نے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے نو افراد کو بچالیا

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے لیے امدادی آپریشن کرتے ہوئے دس میں سے نو بھارتی مسافروں کو بچالیا۔

ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساغر کے ڈوبنے کی اطلاع پر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے کشتی کے دس میں سے 9 افراد کوبچالیا۔

بحریہ کے اہلکاروں نے انہیں بحری جہاز (MT KRUIBEKE) کے ذریعے بچایا اور انہیں محفوظ جگہ منتقل کردیا جب کہ ایک شخص سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی۔
ترجمان بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزم گرفتار

جمعہ اگست 12 , 2022
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں دو افراد کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فاسٹ فوڈ کی دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا، ایف آئی آر میں تین مرکزی ملزمان سمیت […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: