حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی

سلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔
حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے، نظر ثانی درخواست پر آئینی نقطہ کی تشریح اور آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم

Fri Aug 12 , 2022
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گیارہ اگست سے کاروباری بندش کے اوقات سے عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے، جس کے بعد تمام کاروبار اور دکانوں کو رات گئے تک کھلنے کی […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031