لندن: وائرس رپورٹ ہونے پر بچوں کو ‘پولیو بوسٹر ویکسین’ لگانے کا منصوبہ

برطانیہ کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ لندن میں سیوریج کے نمونوں سے پولیو وائرس ملنے کے بعد 10 لاکھ بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کی پیش کش کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ لندن کے سیوریج میں ٹائپ 2 ویکسین سے ماخوذ پولیو وائرس کی دریافت کے بعد ایک سے 9 سال کے بچوں میں ٹارگٹڈ بوسٹر لگانے کی پیش کش کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اب تک اس بیماری کا کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا لیکن پورے دارالحکومت کے سیوریج پلانٹس میں وائرس بڑھتی ہوئی تعداد میں پایا گیا، سال کے آغاز میں مشرقی لندن میں پہلی بار اس پولیو وائرس کا پتا چلا تھا۔

بیان کے مطابق نمونوں سے سامنے آنے والے وائرس کی سطح سے پتا چلتا ہے کہ یہ ملحقہ علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔

برطانیہ میں پولیو کا آخری کیس 1984 میں سامنے آیا تھا، یہ وائرس فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

پولیو وائرس کا وائلڈ ویرینٹ صرف افغانستان اور پاکستان میں موجود ہے لیکن ویکسین کی ایک قسم سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے تاہم زندہ رہتا ہے، وہ کہیں بھی اس بیماری کے پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اورل پولیو ویکسین (او پی وی) آنتوں سے ہوکر آلودہ پانی کے ذریعے دوسروں تک پہنچ سکتا ہے، تاہم ویکسین لگائے گئے بچوں کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن یہ وائرس ان کے پڑوسیوں کو متاثر کر سکتا ہے جہاں پر حفظان صحت اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی شرح کم ہو۔

کمزور وائلڈ پولیو وائرس ان لوگوں میں سنگین بیماری اور فالج کا سبب بن سکتا ہے جنہیں اس کی ویکسین نہیں لگائی گئی۔

پولیو کے خاتمے کی ماہر کیتھلین او رائلی نے بتایا کہ لندن کے سیوریج کے نمونوں سے سامنے آنے والے وائرس سے پتا چلتا ہے کہ یہ وائرس مقامی سطح پر پیدا ہونے والا پولیو وائرس ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر ان افراد میں ہو سکتا ہے جنہیں مکمل پولیو کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق لندن میں پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی شرح تقریباً 87 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر حصوں سے کم ہے۔

لندن ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی کنسلٹنٹ وینیسا سلیبا نے کہا کہ آبادی کی اکثریت کے لیے خطرہ کم ہے کیونکہ انہوں نے مکمل ویکسین لگوائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ لندن کے ان علاقوں میں جہاں پولیو وائرس پھیل رہا ہے وہاں حفاظتی ٹیکے لگانے کی شرح سب سے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ وائرس ان کمیونٹیز میں پھیل رہا ہے اور ان علاقوں کے رہائشیوں کو زیادہ خطرات ہیں جنہوں نے پولیو کی مکمل ویکسین نہیں لگوائی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی

جمعہ اگست 12 , 2022
سلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: