فیصل آباد: غربت سے تنگ باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد:. غربت سے دلبرداشتہ باپ نے دو بیٹیوں کو گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ محمود آباد کا رہائشی عتیق الرحمٰن نامی شہری گزشتہ 6 ماہ سے نوکری سے فارغ ہونے کی وجہ سے مالی تنگدستی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے گھریلو پریشانیوں کا بھی سامنا تھا۔

مالی تنگدستی اور پریشانیوں سے دلبرداشتہ عتیق الرحمٰن نے چھری کی مدد سے اپنی دو بیٹیوں 11 سالہ زینب، 17 سالہ علشبہ کے گلے کاٹ کر دونوں بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

بعد ازاں عتیق الرحمٰن نے گلے میں پھندا ڈال کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خودکشی سے قبل شہری کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو وقوعہ سے متعلق میسجز کرکے آگاہ بھی کردیا گیا تھا، تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو قبضے میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام امن کا مذہب، اقلیتوں کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے:وزیراعظم

جمعرات اگست 11 , 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے،دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے، ہمارے آئین میں مذہب کی آزادی اور ہماری اقلیتوں کی جان ومال اور املاک کی تکریم کو باقاعدہ قانونی شکل دی گئی ہے۔ اقلیتوں کے قومی […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: