سام سنگ نے دو فلپ اور فولڈ فون اور دو واچ سے پردہ اٹھا دیا

سیؤل ، جنوبی کوریا: سام سنگ نے ایک شاندار تقریب میں اپنی نئی مصنوعات پیش کر دی ہیں جن میں گیلکسی زیڈ فولڈ فور اور گیلکسی فلپ فور کے علاوہ دو عدد جدید واچ بھی شامل ہیں۔

جہاں تک قیمت کا سوال ہے تو گیلکسی زیڈ فولڈ فور کی قیمت 1800 ڈالر اور فلپ فور فون کی قیمت 1000 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ان میں اسنیپ ڈریگن 8 پلیس جنریشن ون چپ سیٹ اور دیگر جدتیں رکھی گئی ہیں۔ تاہم واچ 5 کی قیمت 280 ڈالر اور گیلکسی واچ 5 پرو کی قیمت 450 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ایئربڈز کی قیمت بھی ہوشربا ہے یعنی شوردبانے (نوائز کینسلیشن) خواص والے بڈز کی قیمت 230 ڈالر رکھی گئی ہے۔
سام سنگ نے دونوں اسمارٹ فون پر خاصی محنت کی ہے یعنی فولڈ تھری کے مقابلے میں نئے فون میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن ون کا ٹی ایس ایم سی ورژن لگایا گیا ہے۔ اس سے فون ٹھنڈا رہتا ہے اور بیٹری کفایت سے خرچ کرتا ہے۔ تمام فولڈایبل فون میں 12 جی بی کی ریم ہے اور مزید رقم خرچ کرکے 256 جی بی کی اسٹوریج کو ایک ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اویل ای ڈی اسکرین کے ساتھ اس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے اور فون کے درمیان ایک کریز یا نشان ہے جہاں سے فون کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ اس کے ڈسپلے کے اندر بھی ایک کیمرہ رکھا گیا ہے۔ اس کا ڈسپلے بھی 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے کا حامل ہے۔

فولڈ فورن میں بہترین کیمرہ لگایا گیا ہے جو بالخصوص کم روشنی میں اضافی پکسل کی بدولت بہترین تصاویر لیتا ہے۔ اس میں ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ دیکھنے پر یہ فولڈ تھری جیسا ہی ہے۔

اس کی اطراف میں فنگرپرنٹ سینسر ہے، جہاں تک اسپیکر کا تعلق ہے تو وہ اوپر اور نیچے کی جانب آواز پھینکتے ہیں۔ فولڈ تھری کا فریم خاصا چمکیلا تھا جسے اب میٹ فنش المونیئم فریم سے بدلا گیا ہے۔ فولڈ فور کا اسکرین ایس پین کی سپورٹ کرتا ہے جس کے لیے اسکرین کو بہترین بنایا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی، بڑے جشن کی بڑی تیاریاں، گلیاں بازار سج گئے

جمعرات اگست 11 , 2022
لاہور: آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی، بڑے جشن کی بڑی تیاریاں جاری عروج پر ہیں، گلیاں بازار سج گئے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 14اگست کو یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منانے کی تیاریاں تیزی سے جاری […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: