شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کرانے کیلیے حکومتی جرگہ تشکیل

پشاور: وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنا ختم کرانے کے لیے جرگہ تشکیل دے دیا۔

نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت دفاع کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جرگے میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جرگے کی تشکیل میں خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی صدارت میں جرگے کا اجلاس کل بنوں میں طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد جرگے کے ارکان میرعلی میں دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرات کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کےخلاف اتمانزائی امن جرگے کا دھرنا آج بدستور 27 ویں روز بھی جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کےتمام داخلی و خارجی راستےاور کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔ جرگے کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

جمعرات اگست 11 , 2022
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں آزادی چوک پر دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی کوئٹہ میں قومی […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: