اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد: اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے منشیات کیپسولوں میں بھر کر پیٹ میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ممالک جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ دوحہ جانے والے ملزم کاشف کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو اسکے پیٹ سے 102 آئس بھرے کیپسولوں سے چھ سو گرام آئس جبکہ دبئی جانے والے گل نبی نامی ملزم سے 125 ہیروئن بھرے کیپسولوں سے 8 سو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزمان کو گرفتار کرکے انکے کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب کے کئی شہروں میں 14 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان

Thu Aug 11 , 2022
لاہور: پی ایم ڈی اے نے پنجاب کے کئی شہروں میں 11 تا 14 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دفتر ترجمان سے جاری بیان کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں مون سون کی […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031