اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔

شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ ‘زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔

یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعدانہیں 6 ہفتوں کا آرام بتایا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملتان؛ 2 بھائیوں سمیت 3 لاپتا بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد

جمعرات اگست 11 , 2022
ملتان: 9 اگست کو لاپتا ہونے والے 2 بھائیوں سمیت تین بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق بچوں میں دو بھائی اور ان کا کزن شامل ہے۔ تینوں بچے 9 اگست کو لاپتا ہوئے تھے، جن کی شناخت محمد مرسلین، محمد کاشف اور محمد ارسلان […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: