ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کڑی ملنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شوائد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ اگست 10 , 2022
اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: