بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی

مسی سپپی: گھر کی رکھوالی کے لیے کتوں کے سچے واقعات تو بہت ہیں لیکن امریکا میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالک کو بروقت بیدار کرکے چوری کی واردات ناکام بنا دی ہے۔

مسی سپی کے رہائشی 68 سالہ شخص فریڈ ایورٹ کی پالتو بلی کا نام کیلکو ہے جس نے اس وقت اپنے مالک کو خبردار کیا جب دو افراد کے چوری کی غرض سے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔

9 کلو وزنی تندست بلی کا نام کیلیکو بینڈٹ ہے جو ایک عرصے سے اپنے مالک کے ساتھ رہ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے رات کی تاریکی میں جب ڈھائی سے تین بجے کے درمیان دو مشکوک افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بلی اس خطرے کو بھانپ گئی۔
یہ مکان بیلڈن شہر کی نواح میں واقع ہے جہاں 25 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کے بعد کیلیکو فورآ اپنے مالک کی خوابگاہ میں بھاگی۔ پلنگ پر چڑھی، اور اس دوران تیز آواز میں میاؤں میاؤں بھی کرتی رہی۔ اس نے اپنے 68 سالہ مالک کی چادر کھینچی اور ہاتھ پر پنجے رگڑے۔ اس عجیب ردِ عمل سے فریڈ چوکنا ہوا کہ دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ اس نے کبھی ایسا برتاؤ نہیں کیا تھا۔

فریڈ نے دیکھا کہ گھر کے باہر دو مشکوک افراد موجود ہے جو لوہے کی سلاخ سے دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کے پاس پستول بھی تھا۔ وہ فوراً اندر گیا اور ہاتھ میں پستول لے کر حملہ آوروں کو للکارا لیکن وہ کھڑے رہنے کی بجائے بھاگ کھڑے ہوئے۔

اس طرح پولیس کو بلائے بغیر ہی بلا ٹل گئی اور فریڈ نے بتایا کہ اگر یہ بلی نہیں ہوتی تو گھر لٹ چکا ہوتا اور شاید وہ زندہ بھی نہ ہوتا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میٹا کے خلاف صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت اکٹھا کرنے کا الزام، دو نئےمقدمات درج

بدھ اگست 10 , 2022
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف درج کیے گئے دو نئے مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے امریکی اسپتالوں سے صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ دعووں کا مرکز میٹا پِکسل کو بنایا گیا ہیں جو ایک کلک کرنے پر […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: