آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

کیپ ٹاﺅن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل میں کار حادثہ پیش آیا جس میں سابق امپائر سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

روڈی کوئٹزن نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا، انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائر کوئٹزن 1990 سے 2010 تک کرکٹ کی دنیا سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، وہ الاقوامی سطح پر تقریباً 400 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب انکی اچانک موت پر سابق کرکٹرز سمیت امپائرز نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی

بدھ اگست 10 , 2022
مسی سپپی: گھر کی رکھوالی کے لیے کتوں کے سچے واقعات تو بہت ہیں لیکن امریکا میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالک کو بروقت بیدار کرکے چوری کی واردات ناکام بنا دی ہے۔ مسی سپی کے رہائشی 68 سالہ شخص فریڈ ایورٹ کی پالتو بلی کا نام کیلکو ہے […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: