واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے

کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔

زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے پیغامات کی حفاظت اور گفتگو کو نجی رکھنے کے لیے نئے طریقےمتعارف کراتے رہیں گے۔
میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے مطابق ان تین نئے پرائیویسی آلات کو پیغامات بھیجتے وقت بطور اضافی حفاظتی جہتوں کے متعارف کرایا جارہا ہے۔

زکربرگ کا کہنا تھا کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا،اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ کا فیچر اس ماہ متعارف کرائے گا جس کےبعد صارفین اپنے منتخب شدہ لوگوں کے سامنے ہی آن لائن ظاہر ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند قرار، تحقیق

بدھ اگست 10 , 2022
ٹیوبِنگن: ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کسی کا اپنے خیالوں میں کھونا یا ذہن کا ادھر اُدھر بھٹکنا ایک ایسی سرگرمی ہے جس کو کم اہمیت دی جاتی ہے لیکن یہ ایسی چیز ہے جس کو جتنا کیا جائے اتنا فائدہ مند ہے۔ 250افراد کے گروپ کا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: