ایران میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 10 افراد ہلاک

تہران: ایران کے شہر رفسنجان میں ایک چاقو بردار شخص نے تیز دھار چاقو کے وار کرکے 10 افراد کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے کرمان کے دارالحکومت رفسنجان میں چاقو کے وار کرکے 10 افراد کو قتل کردیا گیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ چاقو بردار افغان شہری نے معمولی تکرار کے بعد ان افراد پر حملہ کردیا۔ تمام افراد کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 افغانی اور 4 ایرانی شہری ہیں۔ حملہ آور کو صوبے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران سرحدی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم سے تفتیشی عمل جاری ہے تاہم قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ملزم نے یہ کارروائی ذاتی رنجش پر کی۔

خیال رہے کہ ایران نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو پناہ دی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نادرا نے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آن لائن نظام متعارف کروادیا

بدھ اگست 10 , 2022
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خاندانی شجرے کی تصدیق اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کی تجدید کے لیے نیا آن لائن نظام متعارف کروادیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نظام سے متعلق اس میں لکھا ہے کہ پاکستانی شہری ایس ایم […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: