زرِمبادلہ پر دباؤ 2 ماہ میں ختم ہو جائیگا، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضی نے بتایاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 10 افراد ہلاک

بدھ اگست 10 , 2022
تہران: ایران کے شہر رفسنجان میں ایک چاقو بردار شخص نے تیز دھار چاقو کے وار کرکے 10 افراد کو قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے کرمان کے دارالحکومت رفسنجان میں چاقو کے وار کرکے 10 افراد کو قتل کردیا گیا۔ عینی شاہدین نے پولیس […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: