نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار

واشنگٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید کو 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ملزم مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اورگھریلو تشدد کے واقعہ میں بھی ملوث رہا ہے۔
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زرِمبادلہ پر دباؤ 2 ماہ میں ختم ہو جائیگا، گورنر اسٹیٹ بینک

بدھ اگست 10 , 2022
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انھوں نے […]

کیلنڈر

ستمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: