یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

کراچی: نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منازل پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔

ملک بھر میں جلوسوں، مجالس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے، جس کے تحت دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی اور جلوس کے مقررہ راستوں پر موبائل فون سروس کو معطل کیا گیا۔
سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یوم عاشورہ سے ایک روز قبل جلوس کے مختلف راستوں کا دورہ کیا۔

کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، اس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد کی گئی، جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔

علاوہ ازیں مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات کی گئیں، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا۔

مرکزی جلوس عزا کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود رہے۔ کراچی کے علاوہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اسلام آباد اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقرروہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار

بدھ اگست 10 , 2022
واشنگٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: